حکومت آئین کے تحفظ کیلئے پابند عہد : نڈا

   

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں قائد ایوان جگت پرکاش نڈا نے چہارشنبہ کو کہا کہ مودی حکومت آئین اور اس کی تمہید کے تحفظ کیلئے پابند عہد ہے اور ان کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی۔نڈا ایوان میں وقفہ صفر کے دوران اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے کے آئین کے تمہید کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے کا جواب دے رہے تھے ۔نڈا نے کہا کہ مودی حکومت آئین کے مطابق کام کرتی ہے اور آئین کی حفاظت کرتی ہے نیز آئین اور تمہید کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 25 جون 1975 کو آئین پر ڈاکہ ڈالا تھا۔ 19 ریاستوں کی حکومتیں بیک وقت برطرف کر دی گئی تھیں۔قبل ازیںملکارجن کھرگے نے کہا کہ این سی ای آر ٹی کی کتابوں سے آئین کی تمہید کو ہٹایا جا رہا ہے ۔