خواتین سے ضلع کلکٹر کی خواہش، حضورآباد منڈل میں آنگن واڑی سنٹر کا معائنہ
کریم نگر۔ 25 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلکٹر پامیلا ستپاتھی نے کہا کہ جمعہ سبھا پروگرام تین مہینے پہلے شروع کیا گیا تھا تاکہ خواتین کو غذائیت کی کمی سے متاثر ہوئے بغیر صحت مند بنایا جا سکے۔ جمعہ کو محکمہ خواتین کی ترقی اور بہبود اطفال کے زیراہتمام حضور آباد منڈل کے وینکٹراوپلی گاؤں کے پرائمری اسکول کے آنگن واڑی سنٹر کے احاطے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ کلکٹر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ آنگن واڑی سنٹر میں ہر جمعہ کو ہونے والی جمعہ کی میٹنگ میں خواتین ضرور آئیں۔ اس سے حکومت کی طرف سے فراہم کردہ غذائیت، صحت کے تحفظ اور فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا ہوگی۔ خواتین کو سب سے پہلے اپنی صحت پر توجہ دینی چاہیے۔ ہیلت ویمن پروگرام کے تحت سرکاری اسپتالوں میں 52 قسم کے میڈیکل ٹیسٹ مفت کیے جائیں گے، تمام خواتین کو ہر تین ماہ بعد میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اگر یہ پرائیویٹ ہاسپٹل میں کرائے جائیں تو یہ 40 ہزار سے اوپر ہوگا۔ ہمیں اپنے اندر آنے والی بیماریوں سے آگاہ ہونا چاہیے اور ان کا خیال رکھنا چاہیے۔ آنگن واڑی مراکز کو پری پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کیا گیا ہے اور اساتذہ کو تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ جنین کے قتل کی روک تھام کے لیے عوام میں شعور پیدا کریں۔ ایڈیشنل کلکٹر پرپل دیسائی نے کہا کہ اگر گھر کی عورت صحت مند اور تعلیم یافتہ ہوگی تو خاندان اچھا ہوگا۔ خواتین کو سیلف ہیلپ گروپس کا ممبر بننا چاہیے اور معاشی ترقی حاصل کرنی چاہیے۔ اس پروگرام میں آر ڈی او رمیش بابو، ڈی ایم ایچ او سجتا، ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر سرسوتی، تحصیلدار کنوکایا، آنگن واڑی اور طبی عملہ نے حصہ لیا۔