حکومت مجھے برطرف کرنے کی خواہاں : گوپی ناتھن

   

نئی دہلی ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئی اے ایس آفیسر کنن گوپی ناتھن جنہوں نے آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے خلاف بطور احتجاج استعفیٰ دیدیا، ان کا کہنا ہیکہ حکومت نے استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں کیا ہے کیونکہ وہ ان کو برطرف کرنا چاہتی ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ میرے ساتھ یہ بات جڑ جائے کہ میں نے سرویس سے استعفیٰ دیا ہے۔