رائزنگ تلنگانہ کا نعرہ زوال پذیر تلنگانہ میں تبدیل: اے مہیشور ریڈی
حیدرآباد۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی مقننہ پارٹی کے قائد اے مہیشور ریڈی نے کہا کہ حکومت نے گورنر کے ذریعہ جھوٹ بولنے لگاتے ہوئے ریاست کی عوام کو گمراہ کیا ہے۔ تلنگانہ حکومت کی 15 ماہی کارکردگی مایوس کن ہے۔ رائزنگ تلنگانہ کا نعرہ دیا گیا مگر حقیقت میں تلنگانہ زوال پذیر ہے۔ چیف منسٹر کا نظم و نسق پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ رعیتو بھروسہ اسکیم کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ بی جے پی یہ توقع کررہی تھی کہ حکومت گورنر کے خطبہ میں عوام کے لئے تسلی بخش اقدامات کرنے کا تیقن دے گی لیکن گورنر کا خطبہ مایوس کن ہے۔ زرعی شعبہ اور برقی شعبہ بحران کا شکار ہے۔ وقت پر پانی اور برقی نہ ملنے سے فصلیں تباہ ہورہی ہیں اور کسان خودکشی پر مجبور ہورہے ہیں۔ حکومت قرض معاف کرنے کا جھوٹا دعویٰ کررہی ہے جبکہ پوری طرح کسانوں کا قرض معاف نہیں ہوا ہے۔ کسانوں کی سرمایہ کاری کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ انتخابات میں عوام سے کئے گئے کوئی بھی وعدہ کو کانگریس حکومت پورا نہیں کر پائی جس سے حکومت کے خلاف عوام میں ناراضگی اور برہمی پائی جاتی ہے۔ حالیہ کونسل کے انتخابات کے نتائج حکومت پر برہمی کا ثبوت ہے۔ عوام نے بی جے پی کو تین کے منجملہ دو کونسل کی نشستوں پر کامیاب بنایا ہے۔ کوئی بھی وعدوں کو پورا نہ کرنے کے باوجود گورنر کے ذریعہ 6 گیارنٹیز پر مکمل عمل آوری ہونے کا عوام کو تاثر دیا گیا ہے۔ 2