ممبئی ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے ایس بی آئی کی مینیجنگ ڈائرکٹر انشولا کانت کا استعفی قبول کرلیا ہے ۔ یہ استعفی 31 اگسٹ سے قبول کیا گیا ۔ انشولا کانت کو ایم ڈی اور چیف فینانشیل آفیسر ورلڈ بینک گروپ مقرر کیا گیا ہے ۔ انشولا کانت معاشیات کی ماہر ہیں اور انہوں نے لیڈی شری رام کالج سے یہ تعلیم حاصل کی تھی ۔ وہ معاشیات میں ماسٹرس ڈگری رکھتی ہیں۔