نئی دہلی:حکومت نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل 19 جولائی کو ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے، جس میں اجلاس کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے تمام جماعتوں سے بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 20 جولائی سے شروع ہوگا۔ 23 دنوں کا یہ اجلاس 11 اگست تک چلے گا۔ اس دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے کل 17 اجلاسوں کی تجویز ہے۔