10 ہزار ملازمتیں بھی فراہم نہیں کی گئیں، کانگریس اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام
حیدرآباد۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) بی آر ایس کے رکن اسمبلی سابق وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس جاب کیلنڈر جاب لیس کیلنڈر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ نوجوانوں کو بے روزگاری کا بھتہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جس سے انحراف کیا گیا ہے۔ سال میں 2 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے بے روزگار نوجوانوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ گورنر کا خطبہ نام بڑے درشن چھوٹے کے مترادف ہے۔ حکومت نے عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ خواتین کو ماہانہ 2500 روپے معاوضہ دینے کا وعدہ کیا گیا اس کو بھی فراموش کردیا گیا۔ گورنر کے خطبہ میں مہالکشمی اسکیم کو گیم چینجر قرار دیا گیا جبکہ کانگریس کے 6 گیارنٹیز پر عمل آوری نہیں ہوئی ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی 55 ہزار سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا جھوٹا دعویٰ کررہی ہے جبکہ حقیقت میں 10 ہزار ملازمتوں کی فراہمی ہوئی ہے۔ گورنمنٹ ریسیڈنشیل اسکولس کی غیر یقینی صورتحال ہے، ابھی تک 83 طلبہ اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے ہیں۔ آروگیہ شری اسکیم پر کوئی عمل آوری نہیں ہورہی ہے۔ لا اینڈ آرڈر کی ابتر صورتحال ہے۔ بی سی کی مردم شماری میں جھوٹے وعدے کئے گئے ہیں۔ سماجی انصاف کرنے میں کانگریس حکومت پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ بی آر ایس پارٹی نے بی اے سی کے اجلاس میں اسمبلی کا بجٹ اجلاس کم سے کم 20 دن چلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کو قبول نہیں کیا گیا۔ بی آر ایس پارٹی کی جانب سے اسمبلی میں عوامی مسائل پر حکومت کو گھیرا جائے گا۔ 2