حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بے روزگاری حد سے زائد بڑھ گئی ہے:راہل گاندھی

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر حکومت کی ’عوام دشمن‘ ، ’مزدور مخالف‘ پالیسیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے “تباہ کن بے روزگاری” پیدا کر دی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ بھارت بند کے اعلان کرنے پر 25 کروڑ کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ۔ “مودی شاہ حکومت کے عوام مخالف مزدور مخالف پالیسیوں نے تباہ کن بے روزگاری پیدا کردی ہے اور ہمارے پی یو سی ایس کو کمزور کررہے ہیں تاکہ وہ مودی کے سرمایہ دار دوستوں کو ہر کام میں آسانی ہو۔ آج 25 کروڑ سے زائد کارکنوں نے احتجاج میں بھارت بند کا مطالبہ کیا ہے۔ میں انھیں سلام پیش کرتا ہوں۔

راہل گاندھی کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے ایا جب ملک گیر پیمانے پر ہندوستان کے 25 کڑور مزدور حکومت کے عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج درج کررہے ہیں، گاندھی نے انکی تائید بھی کی اور انکے اس اقدام کی تعریف بھی کی۔