متوفی کے والدین کو پرسہ ، ونپرتی میں ٹی ایس وائی ایس آر پارٹی کی بھوک ہڑتال ، ہزاروں نوجوانوں کی شرکت
ونپرتی : ونپرتی ضلع میں ٹی ایس وائی ایس آر پارٹی کی جانب سے بیروزگاری کے خلاف ایک روزہ بھوک ہڑتال کی گئی ۔ ٹی ایس وائی ایس آر پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے بھوک ہڑتال میں شرکت کی ، ان کے ساتھ ونپرتی ضلع کے قائدین اور کارکنوں کے علاوہ بڑی تعداد میں بیروزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیاں احتجاج میں شامل رہے۔ اس موقع پر ونپرتی منڈل تڑپتی گاؤں کے بیروزگار نوجوان کنڈال نے خودکشی کرلی ہے جو گذشتہ 25سال سے ودیا والینٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے لیکن گذشتہ لاک ڈاؤن سے وہ بیروزگار ہوگئے ، اعلیٰ تعلیم کے باوجود سرکاری نوکری نہ ملنے پر ناامید ہوکر خودکشی کر لیا ۔ آج شرمیلا اُن کے مکان پہونچ کر کنڈال کے والدین کو ہمت دی اور پرسہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں، کنڈال کے والدین نے کہا کہ ان کا بیٹا پڑھا لکھا نہیں ہوتا تو شاید آج زندہ ہوتا بعد ازاں بارش کی وجہ سے تڑپتی گاؤں میں ہونے والے پروگرام کو ونپرتی میں داتا لکشمی فنکشن ہال منتقل کیا گیا اس احتجاج سے مخاطب کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں بیروزگاری عام ہوگی ہے جس سے نوجوان خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں لہذا ریاستی حکومت فوراً نوکری کا نوٹیفکیشن جاری کریں ۔ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور ریاستی حکومت بیروزگاروں کو ہتھیلی میں جنت دیکھا رہی ہے ۔ کبھی 50 ہزار نوکریاں کہتے ہیں لیکن ریاست میں 1 لاکھ 90 ہزار نوکریاں خالی ہیں لحاظ جلد ہی جلد نوٹیفکیشن جاری کریں اور کہا کہ بیروزگاروں کو ملازمت ملنے تک ریاست تلنگانہ ٹی ایس وائی ایس آر کی جانب سے شرمیلا ہر منگل احتجاج کریں گی جس میں پارٹی کے قائدین اور بیروزگاروں سے ملکر بیروزگاروں کو ملازمت ملنے تک احتجاج جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے بیروزگاروں سے خواہش کی ہے کہ وہ بزدلی سے خودکشی نہ کریں بلکہ حکومت کے خلاف احتجاج کریں اپنے والدین کا ساتھ دیں ۔ اس احتجاج میں ونپرتی ضلع قائدین ایس کے قادر باشاہ، مدھولتا، وینکٹش، گنگادھر، عبدالجبار، خودکشی کرنے والے نوجوان کنڈال کے والدین اور بیروزگاروں کی بڑی تعداد موجود تھے۔