حکومت کے جھوٹ بے نقاب کئے جائیں سپریم کورٹ جج ڈی وائی چندراچڈ کا لکچر

   

حیدرآباد ۔ 28 اگست (سیاست یوز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس ڈی وائی چندراچڈ نے کہا کہ یہ دانشوروں کا فریضہ ہے کہ وہ حکومت کے جھوٹ بے نقاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک میں اس بات کی اہمیت ہے کہ حکومت جھوٹ اور جھوٹے واقعات پھیلانے کے خلاف چوکسی اختیار کرے۔ جسٹس ایم سی چھاگلا میموریل لکچر دیتے ہوئے سپریم کورٹ جج نے سماجی سیاسی معاشی ثقافتی اور طبی سچائی کے لئے حکومت پر ضرورت سے زیادہ انحصار کرنے کے خلاف خبر دار کیا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں ہیر پھیر کا حوالہ دیا۔