پبلک سرویس کمیشن کو تحلیل کرنے اور تمام امیدواروں کو ایک لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 23 ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کے صدر بی وینکٹ نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے صدرنشین کو فوری برطرف کرتے ہوئے کمیشن کو تحلیل کرنے اور دوبارہ گروپ I امتحان منعقد کرنے اور ساتھ ہی امتحان کے امیدواروں کو ایک لاکھ روپئے نقصان کی پابجائی کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی وینکٹ نے کہا کہ گروپ I امتحان کے انعقاد میں حکومت پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپر کے افشاں پر پہلے امتحان کو منسوخ کیا گیا تھا۔ اب کی بار امتحان میں بائیومیٹرک کے بغیر اور او ایم آر شیٹ میں بے قاعدگیاں پیدا کی گئی، جس پر این ایس یو آئی نے کانگریس لیگل سیل کی قیادت میں ہائیکورٹ سے رجوع ہوئی۔ امتحان تحریر کرنے سے زیادہ 248 او ایم آر شیٹس برآمد ہوئے۔ عدالت میں اس کو چیلنج کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے رہنمایانہ خطوط سے ہائیکورٹ کو واقف کرایا گیا جس سے اتفاق کرتے ہوئے ہائیکورٹ کی سنگل بنچ نے گروپ I امتحان کو پھر ایک مرتبہ منسوخ کیا ہے اور دوبارہ امتحان منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔ امیدواروں کو تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن پر بھروسہ نہیں ہے۔ دوسری مرتبہ منعقد کردہ امتحان میں 10 فیصد امیدواروں نے شرکت نہیں کی۔ انہوں نے ہائیکورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ کے احتجاج پر پولیس کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف درج کئے گئے تمام مقدمات سے دستبرداری اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ن