سرکاری محکمہ میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا مطالبہ، سوریا پیٹ میں کانگریس قائدین کا خطاب
سوریا پیٹ 29 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پٹیل رمیش ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت ہر مستحق غریب خاندان کو ڈبل بیڈ روم فراہم کرے۔ پٹیل رمیش ریڈی 34 ویں اور 35 ویں وارڈ میں وارڈ ٹو وارڈ کانگریس مارچ میں عوام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ کے سی آر جھوٹ بول کر عوام کو دھوکہ دے کر اقتدار میں آئے ہیں کہ وہ دلتوں کو ڈبل بیڈروم مکانات اور 3 ایکڑ اراضی دیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ
ٹی آر ایس کے نو سالہ دور حکومت میں ریاست کے ہر خاندان کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن سی ایم کے سی آر کا خاندان شاہی عیش و آرام سے لطف اندوز ہورہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری محکمے میں خالی آسامیوں کو پْر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور تمام اہل افراد کو پنشن کے ساتھ بے روزگاری کے مراعات بھی دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی عوام کے مسائل کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقینی ہے کہ ریاست میں کانگریس پارٹی برسراقتدار آئے گی اور ہندوستان کے مستقبل کے وزیر اعظم راہول گاندھی کی قیادت میں ملک تمام شعبوں میں ترقی کرے گا۔