حیات نگر میں 1300 کیلو گرام گانجہ کی ضبطی

   

حیدرآباد ۔7 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) حیات نگر پولیس نے 1300 کیلو گرام گانجہ ضبط کرلیا جو ایک ڈی سی ایم گاڑی میں منتقل کیا جارہا تھا۔ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضہ سے 2.80 کروڑ مالیتی گانجہ اور دو موبائیل فون ضبط کئے ۔ مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع سے تعلق رکھنے والے نریندر ہریجن اور چندریش ساکت کو گرفتار کیا گیا۔ اس معاملہ میں مزید دو افراد مفرور بتائے گئے ہیں جن کی پینٹا راؤ مشرقی گوداوری اور راجیش کمار متوطن چھتیس گڑھ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ پولیس کمشنر راچہ کنٹہ مہیش بھگوت کے مطابق ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک راجیش کی ایماء پر ہریجن اور چندریش مشرقی گوداوری گئے اور پینٹا راؤ سے ملاقات کی۔ پینٹا راؤ نے جنگلاتی علاقہ میں لیجاکر 1300 کیلو گرام گانجہ منتقل کیا۔ حیات نگر پولیس نے اس گاڑی کو پدا عنبر پیٹ جنکشن پر تلاشی مہم کے دوران تحویل میں لے لیا۔ بھدرا چلم ٹاؤن میں پولیس نے 77 کیلو گرام گانجہ ضبط کیا ہے۔ ر