حیدرآبادفارمولا ای ریس کیلئے کرکٹرس بھی پرجوش

   

نئی دہلی۔ حیدرآباد میں اے بی بی ایف آئی اے فارمولا ای ورلڈ چمپیئن شپ ریس میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں جبکہ ریسنگ کاریں اور ڈرائیور بحفاظت شہر میں پہنچ گئے ہیں۔ کاروں کی آمد ایک اہم لمحہ ہے کیونکہ حیدرآباد 11 فروری کو حسین ساگر جھیل پر اپنی پہلی ہندوستانی ریس میں فارمولاای کا خیر مقدم کرنے کیلئے تیار ہے۔اس ریس میں ٹالی ووڈ اور بالی ووڈ کے مختلف اداکاروں سمیت قومی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔ شکھر دھون اور یوزویندر چہل جیسے کرکٹرز ان کی اہلیہ دھناشری چہل اور دیپک چہر کے ساتھ ریس میں شرکت کرتے نظر آئیں گے۔دیپک چہر نے کہا میں یہاں ہندوستان میں پہلی بار فارمولا ای ریس کا مشاہدہ کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں۔ میں واقعی پرجوش ہوں اور ریس کا منتظر ہوں۔ مجھے فخر ہے کہ فارمولا ای ہندوستان میں ہو رہا ہے اور یہ صرف شروعات۔ ان کی بیوی دھناشری چہل نے کہا میں بہت پرجوش ہوں کہ فارمولا ای آخرکار ہندوستان آ رہا ہے۔ کاریں ٹریک پر لانے والی سنسنی اور توانائی کا تجربہ کرنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کر سکتی۔