حیدرآباد:شہر حیدرآباد میں منگل کی دوپہر ہوئی بارش کے دوران بشیر باغ کی اسکائی لین تھیٹر کے قریب واقع اولڈ کمیلہ بستی میں دو مکانات منہدم ہوگئے ۔اس وقت مکانات میں کوئی بھی نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یہ مکانات خستہ حالی کے شکار تھے ۔جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے جے سی پی کی مدد سے ان مکانات کی مٹی کی نکاسی کروائی۔ان مکانات کے ذمہ داروں نے حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے ۔