حیدرآباد: شہر میں کل سے بارش کا آغاز ہوچکاہے۔ بارش کی و جہ عوام کو گرمی سے راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاس کیا ہے کہ تلنگانہ کے بعض علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں زبردست بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ کیرالا میں مانسون بہت جلد پہنچے گا اور ۲۱/ جون تک تلنگانہ پہنچنے کے امکانات ہیں۔