حیدرآباد۔ 2 ستمبر: مرکزی وزیر شہری ہوابازی جیوتر آدتیہ سندھیا نے چیف منسٹر کے سی آر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے خواہش کی کہ حیدرآباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے رعایت معاہدہ میں مزید 30 سال کی توسیع کی درخواست کا از سر نو جائزہ لیا جائے ۔ سندھیا نے بالواسطہ طور پر اس معاہدہ میں توسیع کے خلاف مشورہ دیا ہے ۔