حیدرآباد: انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ناکام ہونے سے دلبرداشتہ ہوکر ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بالانگر کے ساکن 19سالہ دیپک طالبعلم جو انٹرمیڈیٹ سال دوم میں زیر تعلیم تھا۔
وہ سپلیمنٹری امتحانات میں ایک پرچہ میں ناکام ہوگیا۔ جس سے وہ دلبرادشتہ ہوکر اپنے ہی مکان میں پھانسی سے خودکشی کرلی۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گاندھی اسپتال منتقل کیا۔ ایک کیس درج کرلیا گیا۔