حیدرآباد ۔ 6 جنوری (پریس نوٹ) حیدرآباد این جی اوز کے اسپورٹس میٹ کا افتتاح ریاستی وزیر اسپورٹس وی سرینواس گوڑ کے ہاتھوں آج لال بہادر اسٹیڈیم میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر کلکٹر حیدرآباد مانیک راج کنن، سابق کونسل چیرمین کے سوامی گوڑ، اسپورٹس اتھاریٹی چیرمین اے وی ریڈی، وائس چیرمین اے دیناکر بابو، دیوی پرساد راؤ تلنگانہ بیوریج کارپوریشن چیرمین، کے رویندر ریڈی صدر ٹی این جی اوز، ایم راجندر جنرل سکریٹری، ریچل میڈیم این جی اوز مہیلا ونگ، صدر درجہ چہارم ملازمین اسوسی ایشن جی گیانیشور، جنرل سکریٹری قادر بن حسن، اسوسی ایٹ صدر ایم اے مجیب کے عالوہ عمر، راجکمار، عثمان، رحیم الدین، خلیل کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔ چار سال سے اسپورٹس میٹ صدر حیدرآباد این جی اوز کی سرپرستی میں کامیابی کے ساتھ انعقاد عمل میں آتا ہے۔ لال بہادر اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر اپسورٹس سرینواس گوڑ نے صدر حیدرآباد این جی اوز ایس ایم حسینی مجیب کی ستائش کی۔ حسینی مجیب نے کہا کہ 9 جنوری کو حیدرآباد این جی اوز کی ڈائری کا افتتاح ریاستی وزراء محمد محمود علی، ایٹلر راجندر، سرینواس گوڑ کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔