حیدرآباد: ایک سگے باپ نے ہی اپنی جوان بیٹی کو اپنی ہوس کا شکار بنالیا۔ کیونکہ وہ اپنے عاشق سے فون پر بات کررہی تھی۔ پولیس نے اس حیوان شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ انگریزی اخبار دی انڈین ایکسپریس کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق بہار سے ہے۔و ہ اپنی بیوی او رسولہ سالا بیٹی کے ساتھ شہر کے علاقہ شہر میں مقیم تھا۔ اس کی لڑکی ایک لڑکے سے محبت کیا کرتی تھی۔ پیر کی صبح چار بجے اچانک ملزم کی آنکھ کھلی۔
اس نے دیکھا کہ اس کی بیٹی فون پر اپنے عاشق سے بات کررہی ہے۔ اس کے بعد اس نے اپنی بیٹی کو بستر پر لٹادیا او راس کے کپڑے نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی جسمانی خواہش کو قابونہیں رکھ سکتی تو وہ انہیں پورا کرسکتاہے۔ اس کے بعد لڑکی نے شور مچانا شروع کردیا جس پر اس کی ماں کی نیند بیدار ہوگئی۔ ماں او رمتاثرہ بیٹی نے باپ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائے۔ پولیس ملزم کے خلاف پوسکو ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا۔