حیدرآباد: بہن کو تنگ کر نے پر بہنوئی کا قتل

,

   

حیدرآباد: شہر میں آئے دن افسوسناک واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جہیز کی لعنت معاشرہ کا ایک حصہ بن چکی ہے۔ او ریہ لعنت قتل کا اقدام کرواتی ہے۔ جہیز ہراسانی معاملہ پر بہن کو روزانہ تنگ کر نے پر بھائی نے بہنوئی کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ گرو مرتی قریب آئی ڈی پی ایل میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق مہلوک عامر کی شادی سولہ مہینہ قبل قیصر نگر کی ساکن حینا سے ہوئی تھی۔

شادی میں حینا کے گھر والے ساڑھے چار لاکھ روپے نقد رقم، چار تولے سونا اور دیگر اشیاء بطور جہیز دئے تھے۔ شادی کے کچھ دنو ں بعد سے عامر حینا کو مزید جہیز لانے کے لئے اصرار کرنا شروع کردیا۔ کبھی اسے جسمانی اذیت دیتا او رکبھی اپنے مائکے بھیج دیتا۔ روزانہ اس کی ہراسانی سے تنگ آکر حینا کا بھائی اسماعیل نے ایک لوہے کی سلاخ سے عامر کے سر پر دے مارا جس سے عامر شدید زخمی ہوگیا۔ عامر کے گھر والو ں نے اسماعیل کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے اسماعیل کو حراست میں لے لیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہیں۔