حیدرآباد(تلنگانہ): بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی حیدرآباد پولیس نے سیکوریٹی میں اضافہ کردیا ہے اور انہیں حکومت کی جانب سے ایک بلٹ پروف کار فراہم کی گئی اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کار کا استعمال کریں۔ محکمہ پولیس نے رکن اسمبلی کو خطرہ کا خیال تصور کرتے ہوئے ان کے حفاظتی دستہ میں اضافہ کردیا ہے۔گوشہ محل رکن اسمبلی کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔ ان سے کہا گیا کہ وہ موٹر سیکل کی سواری نہ کریں۔
محکمہ پولیس کی جانب سے انہیں بلٹ پروف کار فراہم کی گئی اس کار کا استعمال کریں۔ رکن اسمبلی کی سیکوریٹی ڈی سی پی رینک آفیسرس کے زیر نگرانی ہے۔ راجہ سنگھ نے بتایا کہ وہ اس معاملہ میں نہایت سنجیدہ ہیں اور ان افراد کا نام بتانے کامطالبہ کررہے ہیں جن سے انہیں خطرہ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ انہیں خطرہ کس سے ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے یہ سکیوریٹی میں اضافہ کی وجوہات معلوم کریں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے کہا کہ کل (جمعہ) کو کمشنر پولیس کے دفتر سے مجھے ایک مکتوب موصول ہوا۔ جس میں مجھ سے کہا گیا کہ میں موٹر سیکل کی سواری نہ کروں کہ یہ ان کیلئے کوئی خطرہ کی بات ہوسکتی ہے۔ مجھ سے کہا گیا کہ میں بلٹ پروف گاڑی کے بغیر کہیں نہ جاؤں۔“ انہوں نے بتایا کہ دو دن قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس میرے گھر آئے اور میرے گن مینوں کے بندوقیں بدلیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے کون مارنے والا ہے میں اس کا نام جاننا چاہتا ہوں۔