ملت کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے 15.37کروڑ روپئے صرف
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : جناب جاوید ہود ٹرسٹی فیڈ نے بتایا کہ ٹرسٹ کا سالانہ جلسہ ، لی پیلیس فنکشن ہال، سکندرآباد یکم مارچ 2026 منعقد ہوا۔جناب منصور بابو خان ٹرسٹی ٹرسٹ اور فیڈ نے دونوں ٹرسٹ کی مشترکہ سالانہ رپورٹ 2025-26 کی مختلف سرگرمیوں کو پیش کرتے ہوئے بتایا یتیم و مستحق طلباء و طالبات کی تعلیمی امداد ٹرسٹ کی اولین ترجیحات میں سے ہیں۔ چنانچہ ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے 12,187 یتیم و مستحق طلباء میں 5.94 کروڑ روپیئے اسکالرشپس تقیسیم کی گئی۔ جسمیں پروفیشنل کورسس کے 1058 طلباء جسمیں میڈیکل کورسس جسیے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارمیسی وغیرہ شامل ہیں۔ ان طلبا ء میں 1.31 کروڑ روپیئے سکالرشپس تقسیم کی گئی۔ منصور بابو خان نے شرکاء اور عطیہ دہندہ گان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تمام رفاہی کام آپ تمام حضرات کے مسلسل فراخدلانہ تعاون کا نتیجہ ہے اور تمام مر دو خواتین والنٹیرز کا شکریہ ادا کیا جنہون نے اس کار خیر میں بھر پور تعاون کیا۔ جناب جاوید ہود نے جناب غیاث الدین بابوخان، مرحوم سے دیرینہ وابستگی کا ذکرکیا۔ جناب جاوید ہود نے نئی نسل سے بہت زیادہ امید یںوابستہ رکھی ہیںکہ ابھرنے والی نئی لیڈرشپ جواں عزائم مضبوط ارادوں کے ساتھ ٹرسٹ کے ایک نئے باب کا آغاز کرے گی۔ اس موقع پر پروگرام میں موجود تمام ٹرسٹیز و والنٹیرز نے انکا بھر پور تعاون کرنے کی پیشکش کی۔ یہاں سے ٹرسٹ کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔ مفتی محمد اعظم ندوی نے زکواۃ کے اجتماعی نظام کے اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔اپنے خطاب میں ٹرسٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم جناب غیاث الدین بابوخان نے زکواۃ کے اجتماعی نظام کو روبہ عمل لانے کی حتی المقدور کوشش کی ہے۔اللہ انکی کاوشوں کی قبول فرمائے اور مرحوم کو اجر عظیم سے نوازے۔ شہ نشین پر ٹرسٹ کے ذمہ داران جناب عبد العلیم خان، جناب محمد ضیاء الدین نیر، جناب شیخ خلیل احمد، جناب محمد علی الدین حیدر، جناب شاد عظیم خان اور جناب جاوید ہود موجود تھے۔ پروگرام کا آغازجناب معاذ محمد ضیاء الدین کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا۔ جبکہ جناب ساجد پیرزادہ نے دعا کی۔