حیدرآباد سیلاب متاثرین کیلئے 25 لاکھ روپئے کا امدادی پیاکیج

   

سبیل ٹرسٹ محبوب نگر کے جنرل سکریٹری مولانا محمد نعیم کوثر رشادی کا اعلان

محبوب نگر ۔ سبیل ٹرسٹ ( دارالعلوم قصدالسبیل ٹرسٹ ) محبوب نگر تلنگانہ کی جانب سے حیدرآباد سیلاب متاثرین میں راشن ، نقد رقم کی تقسیم کے علاوہ سلائی مشین، ٹھیلہ بنڈی، آٹو مرمت، بوسیدہ مکانات کی مرمت، یتیم غریب لڑکیوں کے نکاح میں امداد سے متعلق پچیس لاکھ روپئے کے پیاکیج کا اعلان کیا گیا۔ آج ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں سبیل ٹرسٹ و جمیعۃ علماء جنرل سکریٹری مولانا محمد نعیم کوثر رشادی نے بتایا کہ حیدرآباد سیلاب متاثرین میں امدادی کاموں کا یہ چوتھا مرحلہ ہے جس میں تین سو سے زائد گھرانوں میں تقریبا 25 لاکھ روپئے کے اخراجات پر مشتمل اشیاء ونقد رقم پیش کی جائے گی۔ اس سے قبل تین مرحلوں میں حیدرآباد سیلاب متاثرین کو بارہ بارہ لاکھ روپئے کے اخراجات سے 36 لاکھ روپئے کی امداد پیش کی گئی۔ مولانا نے اصحاب خیر سے خصوصی تعاون کی گذارش کی ہے۔ پریس کانفرنس میں مولانا محمد عبداللہ خان حسامی، مولانا محمد ظہیر اللہ خان رشادی، مولانا سید عبدالرحمن رشادی و ندوی، مفتی سید فہیم ندوی، مولانا محمد اظہر الدین مکرم رشادی، مولانا محمد فخر الدین رشادی، مولانا محمد اعجاز رشادی، مولانا محمد ارشاد اللہ رشادی، مولانا محمد احمد خان رحمانی، جناب محمد عبدالقدیر، جناب محمد ذوالفقار ، حافظ محمد یوسف سلمان انجم ، حافظ محمد عائش و دیگر موجود تھے۔