نئی دہلی: بھارت کے تیز گیند باز محمد سراج کا اس وقت پرپل کیپ پر راج ہے۔ سراج نے اب تک 6 میچ کھیل کر 12 وکٹ لیے ہیں۔ محمد شامی نے اب تک 5 میچوں میں 10 وکٹ حاصل کیے ہیں۔ واضح ہوکہ آئی پی ایل میں اب تک سب سے ڈاٹ گیندیں کرنے کا کمال کسی اور نے نہیں بلکہ ٹیم انڈیا میں میاں بھائی کے نام سے مشہور محمد سراج نے کیا ہے۔ سراج نے 82 گیندیں ایسی پھینکی ہیں جس پر کوئی رن نہیں بنا ہے۔ اس معاملے میں دوسرے نمبر پر شامی ہیں۔ شامی نے اب تک 5 میچوں میں 65 ڈاٹ بال ڈالی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ تیسرے نمبر پر ہیں، بولٹ نے 5 میچ کھیلے ہیں اور اس دوران 58 گیندیں ایسی کی ہیں جن پر کوئی رن نہیں بن سکا۔ اس معاملے میں، ارشدیپ سنگھ نے اپنے 6 میچوں کے دوران کل 53 ڈاٹ گیندیں کی ہیں۔ ورون چکرورتی نے 6 میچوں میں 52 ڈاٹ گیندیں کیں ہیں۔