حیدرآباد: شراب کی دکانات کھلنے کی اجازت، شہر میں شراب کی دکانات پر شرابیوں کا ہجوم

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے منگل کے روز شراب کی دکانات کھولنے کے اعلان کے پہلے ہی روزشہرکی شراب کی دکانات کے باہر شرابیوں کی زبردست قطار دیکھی جانے لگی ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے یہ لوگ شراب کی دکان کھلنے کے انتظار میں تھے۔ قلب شہر لکڑی کا پل علاقہ کے قریب ایک شراب کی دکان کے پاس شراب حاصل کرنے والوں کی لمبی قطار دیکھی جارہی ہے۔شرابی شراب حاصل کرنے کیلئے چلچلاتی دھوپ میں گھنٹوں قطار میں کھڑے ہوئے ہیں۔ شرابی اپنے منہ پر ماسک لگائے ہوئے ہیں۔

YouTube video

بتایا جاتا ہے کہ بعض لوگ سے ہی دکان کے پاس آکر کھڑے ہوگئے ہیں۔ کئی مقامات پر لڑکیوں کو شراب کی دکان کے باہر شراب حاصل کرنے کیلئے کھڑے دیکھا گیا ہے۔ بعض شرابی شراب پینے کے بعد عجیب و غریب حرکت کرتے دیکھاگیا ہے۔ کوئی خوشی میں جھوم رہا ہے تو رقص کررہا ہے۔کنڈا پور کے ایک علاقہ میں یہ منظر دیکھنے میں آیا۔شراب کے شائقین سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے قطار میں کھڑے ہیں۔ اس کے علاوہ دو تین پولیس جوان بھی ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست بھر میں 42 دن کے بعد شراب کی دکانات کھول دی گئی ہیں۔تلنگانہ ریاست میں لاک ڈاؤن 29 مئی تک بڑھا دیاگیا ہے۔