حیدرآباد :صحابہ کرام کی شان میں گستاخی پر مولانا حسام الدین جعفر پاشا کمشنر آف پولیس سے شکایت 

,

   

حیدرآباد : امارت ملت اسلامیہ کے امیر مولانا جعفر پاشا ہ نے حیدرآباد کمشنر آف پولیس مسٹر انجنی کمار سے ملاقات کی اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف شکایت درج کروائی ۔مولانا جعفر پاشاہ اپنی شکایت میں کہا کہ شہر کے ایک خانگی ٹورس ٹراویل ’’ ٹراویل پوائنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ ‘‘ کے مالک قاضی نجم الدین نے یوٹیوب پرکی ایک ویڈیو اپلوڈ کیا ۔

جس میں قاضی نجم الدین صحابہ کرام بالخصوص حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے دکھائی دیا ۔مولانا جعفر نے کمشنر سے اپیل کی کہ یہ ویڈیو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچارہا ہے ۔ لہذا نجم الدین کے خلاف سیکشن ۱۵۳اے او ر۲۷۹ کے تحت معاملہ درج کیا جائے۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مولانا جعفر پاشاہ نے کہاکہ رسو ل اللہ ﷺ او رصحابہ کرام کی شان میں گستا خی کرنے مسلمان خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ پولیس ذرائع کے بموجب حیدرآباد سٹی پولیس نے اس معاملہ کو سائبر کرائم ٹیم کو روانہ کردیا ہے۔

YouTube video