حیدرآباد لٹریری فیسٹول ڈیجیٹل ہوگا ۔ 28 جنوری سے انعقاد

   

حیدرآباد 11 جنوری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد لٹریری فیسٹول کا اس سال انعقاد عمل میں آئیگا ۔ اس میں مختلف سشن منعقد ہونگے ۔ سہ روزہ لٹریری فیسٹول کا 28 تا 30 جنوری انعقاد عمل میں آئیگا جو ورچول ( آن لائین ) ہوگا ۔ اس میںکئی معروف مصنفین ‘ فلم ساز ‘ فوٹو گرافرس اور دوسرے فنکار ملک بھر سے حصہ لیں گے ۔ پرنسپل سکریٹری انفارمیشن ٹکنالوجی جئیش رنجن نے بتایا کہ ہمیںامید تھی کہ 12 واںحیدرآباد لٹریری فیسٹول آف لائین منعقد کیا جاسکے گا تاہم موجودہ کورونا صورتحال کے پیش نظر اس سال ورچول انعقاد عمل میں آئیگا ۔ آن لائین پلیٹ فارمس سے اس میں شرکت کی جاسکتی ہے ۔ تمام سشن حیدرآباد لٹریری فیسٹول یوٹیوب چینل پر ناظرین کیلئے دستیاب رہیں گے ۔ جو لوگ اس فیسٹول میںشرکت کرنا چاہتے ہیں انہیںپہلے سے رجسٹر کروانا ہوگا ۔ شائقین ادب کیلئے مختلف چھوٹے سشن بھی منعقد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ اس سال حیدرآباد لٹریری فورم کیلئے مہمان ملک برطانیہ ہوگا ۔ برطانیہ کے 10 سے زائد مقررین مختلف آن لائین سشن میںحصہ لیں گے ۔ فیسٹول برٹش کونسل ‘ نیشنل سنٹر فار رائٹنگ کے اشتراک سے ہو رہا ہے ۔