حیدرآباد: اپنی محبوبہ سے شادی نہ کروانے سے دلبرداشتہ ایک بی ٹیک کے طالب علم نے اپنے ہی گھر میں پھانسی سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ کتہ پیٹ کے آر کے پورم علاقہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ۲۲/ سالہ این انیل جو گرونانک انجینئرنگ کالج کے بی ٹیک سالہ تیسرے سال کاطالب علم ہے۔ وہ اسی کالج کی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ وہ لڑکی بھی اس سے محبت کرتی تھی۔ اور وہ دونوں ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے۔
ان دونوں نے اپنے اپنے گھر والو ں کو اپنی محبت کے بارے میں بتایا او رشادی کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی۔ لیکن ان کے والدین اس شادی کے خلاف تھے۔ اس سے دلبرداشتہ ہوکر انیل نے خودکشی کرلی۔ چیتنیہ پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔