حیدرآباد میٹرو ٹرین کے اوقات میں تبدیلی

   

حیدرآباد : حیدرآباد میٹرو ٹرین کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ۔ریاست میں لاک ڈاون کے مکمل کے پیش نظر ٹرینوں کی روانگی کے اوقات پر نظر ثانی کی گئی ہے ۔پیر سے مسافرین کیلئے یہ میٹرو ٹرینیں مکمل طورپر دستیاب رہیں گی۔ان ٹرینوں کے اوقات 21جون سے صبح 7بجے سے 10بجے شام ہوں گے ۔صبح 7بجے پہلی میٹرو ٹرین روانہ ہوگی جبکہ آخری میٹرو ٹرین اسٹیشن سے 9 بجے شب روانہ ہوگی۔موجودہ طورپر یہ میٹرو ٹرینیں صبح 7بجے سے شام 6بجے تک ہی چلائی جارہی ہیں۔عہدیداروں نے کہاکہ مسافرین کو کوویڈ اصولوں جیسے ماسک کے استعمال،سماجی فاصلہ کی پر عمل کرناہوگا۔