حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد میں امیزان بزنس اس کے تقریبا 6.5 لاکھ سیلرس اور 16 کروڑ سے زائد جی ایس ٹی ۔ ینیبلڈ پراڈکٹس کی وجہ بزنس کسٹمرس کے لیے ایک چھت تلے ضرورت کی تمام اشیاء کی دستیابی کا اہم مرکز بنا ہوا ہے ۔ 2017 میں شروعات کے ساتھ امیزان بزنس میں حیدرآباد جیسے شہروں میں کسٹمر رجسٹریشنس میں سال بہ سال 12 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ امیزان بزنس کی جانب سے خریدی کے طریقہ کار کو سہل بناتے ہوئے ایم ایس ایم ایز کے لیے سیلر سے خریداری کرنے میں مدد دی جارہی ہے ۔ ایک صحافتی ریلیز میں یہ بات کہی گئی ۔ امیزان بزنس کے کسٹمر اکاونٹس میں 72 فیصد ، اسپینڈنگ بائی اکاونٹس میں 27 فیصد اور آرڈرس میں 38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ چونکہ کسٹمرس کی ضرورتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس لیے امیزان بزنس کے اختراعی انداز کو اختیار کیا ہے ۔ سوچیت سبھاس ، ڈائرکٹر امیزان بزنس نے کہا کہ ایم ایس ایم ایز نے کسٹمرس کی بڑھتی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ڈیجیٹل سلیوشن اختیار کرنا شروع کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ہم ہمارے کسٹمرس اور سیلر پارٹنرس کو ان کے بزنس خریداری میں بچت کرنے اور زیادہ منافع حاصل کرنے میں مدد کریں گے ۔ تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی مسٹر کے ٹی راما راؤ نے بھی قبل ازیں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر رسمی طور پر امیزان ایر کا آغاز کیا اور کہا کہ اس سے امیزان کا ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک مستحکم ہوگا ۔ کسٹمرس کو تیز تر ڈیلیوریز دینے میں مدد ہوگی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ اس سے امیزان ڈیلیوریز کے لیے ایرنیٹ ورک فراہم کرنے تھرڈ پارٹی کیرئیر سے اشتراک کرنے والی ہندوستان میں پہلی ای کامرس کمپنی بن گئی ۔۔