حیدرآباد میں ایم ایم ٹی ایس خدمات بحال

   

حیدرآباد۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے شہر حیدرآباد میں ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ سرویسس(ایم ایم ٹی ایس)خدمات کا احیاکردیا۔ساوتھ سنٹرل ریلوے کے مطابق ایم ایم ٹی ایس خدمات 23مارچ 2020سے کورونا وائرس وباء کے باعث حیدرآباد وسکندرآباد میں معطل کردی گئی تھیں۔121ایم ایم ٹی ایس خدمات میں سے ساوتھ سنٹرل ریلوے نے فی الحال صرف 10خدمات کا ہی آغاز کیا ہے جبکہ یکم جولائی سے مزید 15 خدمات کی اجازت رہے گی۔ان دس خدمات میں سے تین ٹرینیں فلک نما اور لنگم پلی کے درمیان چلائی گئیں اوردو خدمات حیدرآباد تا لنگم پلی چلائی گئیں۔ ریلوے نے مسافرین سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے تعاون کریں اور کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں۔