حیدرآباد میں رات کے درجہ حرارت میں کمی سے سردی کا احساس

   

شہر کے زیادہ تر علاقوں میں اب بھی دن کا درجہ حرارت
30 ڈگری سلسیس سے زیاد، گرمی برقرار
حیدرآباد ۔ 28 اکٹوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میں رات کے درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ سردی محسوس ہونی شروع ہوگئی ہے۔ تاہم شہر میں دن کے وقت درجہ حرارت اب بھی زیادہ ہے جس کی وجہ لوگوں کو گرمی محسوس ہورہی ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی (TSDPS) کے مطابق شہر کے بعض حصوں میں رات کا درجہ حرارت 16 ڈگری سلسیس سے کم ہوگیا ہے اور لوگوں نے رات میں گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔ یہ علاقے ہیں راجندر نگر، شمس آباد، ابراہیم پٹنم، سیری لنگم پلی۔ حالانکہ حیدرآباد میں رات کے درجہ حرارت میں قابل لحاظ کمی ہوئی ہے پھر بھی شہر میں موسم سرما ہونے کے باوجود دن کے وقت گرمی ہورہی ہے اور زیادہ تر علاقوں میں اب بھی دن کا درجہ حرارت 30 ڈگری سلسیس سے زیادہ ہے اور بعض علاقوں میں یہ 33 ڈگری سلسیس سے تجاوز کر گیا ہے اور یہ علاقے ہیں شیخ پیٹ، مونڈا مارکٹ، ماریڈ پلی، بہادرپورہ، بنڈلہ گوڑہ، آصف نگر، سعیدآباد، عنبرپیٹ، چارمینار۔ آنے والے دنوں میں شہر میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی ہوگی اور دن کے وقت بھی درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔