حیدرآباد میں روایتی ادویات کے عالمی مرکز کا قیام،اراضی الاٹ کرنے چیف منسٹر کو کشن ریڈی کا مکتوب

   

حیدرآباد۔18 ۔ فروری (سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے چیف منسٹر کے سی آر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے حیدرآباد میں روایتی ادویات کے عالمی مرکز کے قیام کے سلسلہ میں اراضی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ کشن ریڈی نے کہاکہ مرکزی حکومت کی وزارت آیوش حیدرآباد میں گلوبل سنٹر آف ٹریڈیشنل میڈیسن قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ حیدرآباد میں گلوبل سنٹر کے قیام سے نہ صرف حیدرآباد بلکہ ریاست کا فائدہ ہوگا اور عالمی سطح پر شناخت بن سکتی ہے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ اراضی کی نشاندہی کا معاملہ زیر التواء ہے۔ انہوں نے گلوبل سنٹر کے عاجلانہ قیام کے لئے حکومت سے اراضی الاٹ کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن نے گلوبل سنٹر کے قیام میں تعاون کا یقین دلایا ہے۔ کشن ریڈی نے شہر کے مضافات میں 40 تا 50 ایکر اراضی الاٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ر