حیدرآباد میں رین گارڈن کا قیام

   

حیدرآباد 28جو لائی (یواین آئی) تلنگانہ حکومت جس نے حالیہ عرصہ کے دوران ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے ساتھ ساتھ اضلاع میں بھی کئی نئے پارکس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پرانے پارکس کی تزئین نوکی ہے ، جس نے ایک اور پارک کا اس میں اضافہ کیا ہے ۔حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(حمڈا)کی جانب سے بیگم پیٹ کے فلائی اوور کے قریب رین گارڈن بنایاگیا ہے ۔اس میں پودوں، سرسبزی وشادابی اور دیگر سہولیات کے ذریعہ کافی خوب صورتی پیدا کی گئی ہے ۔ تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے اس خصوص میں ان کو ٹیگ کرتے ہوئے پرنسپال سکریٹری اروند کمار کی جانب سے کئے گئے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا۔اس ٹوئیٹ میں کمار نے کہا کہ یہ پارک مکمل ہوگیا ہے اور اس میں لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اس رین گارڈن کی تصاویر بھی اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر پوسٹ کی ہے ۔