حیدرآباد میں سٹلائیٹ ٹرمنل تعمیر کرنے حکومت کی منظوری

   

ایچ ایم ڈی اے کے عہدیداروں نے 10 کروڑ کا تخمینہ تیار کرتے ہوئے ٹنڈرس طلب کیا
حیدرآباد :۔ ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے حیدرآباد کے ایل بی نگر کے پاس 10 کروڑ روپئے کے مصارف سے سٹلائیٹ ٹرمنل تعمیر کیا جارہا ہے ۔ حیدرآباد ۔ وجئے واڑہ 65 ویں قومی شاہراہ پر ونستھلی پورم میں مہاویر ہرنیا ونستھلی ڈیر پارک ( ہرنوں کے پارک ) کے قریب 1.2 کیلو میٹر کے حدود میں یہ سٹلائیٹ ٹرمنل تعمیر کیا جارہا ہے جس پر 10 کروڑ روپئے خرچ ہونے کا تخمینہ تیار کیا گیا ہے ۔ یہ سٹلائیٹ بس بے پہلے آٹو نگر کے پاس 750 میٹر کے رقبے پر قائم کیا جائے گا ۔ اس کے لیے ایچ ایم ڈی اے کے عہدیداروں نے ٹنڈرس بھی طلب کیا ہے ۔ وجئے واڑہ ۔ حیدرآباد کے قومی شاہراہ پر حیدرآباد کو پہونچنے والی گاڑیوں سے نصف شب سے صبح تک گاڑیوں میں بے تحاشہ اضافہ سے ٹریفک مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔ حیدرآباد سے وجئے واڑہ روانہ ہونے والی گاڑیوں سے صبح سے شام تک ٹریفک مسائل پیدا ہورہے ہیں جس کا مستقل حل دریافت کرنے کیلئے ایچ ایم ڈی اے کے عہدیداروں نے فیلڈ اسٹڈی کرنے کے بعد ایک ڈیزائن تیار کرتے ہوئے حکومت کو روانہ کیا ہے ۔ جس کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے سٹلائیٹ ٹرمنل تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ایچ ایم ڈی اے کے عہدیداروں نے کاموں کا آغاز کردیا ہے ۔۔