حیدرآباد میں صرف 45.76 فیصد عوام ماسک لگا رہے ہیں

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر کے آغاز ہوجانے کے بعد مرکزی حکومت نے کوویڈ کے رہنمایانہ خطوط پر سختی سے عمل آوری کے لیے احکامات جاری کردئیے ہیں اور لازمی طور پر عوام کو ماسک لگانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے بھی ان احکامات پر سختی سے عمل آوری کا آغاز کیا ہے ۔ ماسک نہ لگانے والوں کے خلاف 1000 روپئے کے جرمانے عائد کئے جارہے ہیں ۔ باوجود اس کے تلنگانہ کے علاوہ ملک کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں عوام کی جانب سے 50 فیصد ماسک بھی نہیں لگائے جارہے ہیں ۔ ڈیجیٹل انڈیا فاونڈیشن کی جانب سے ماہ نومبر میں ماسک لگانے کا سروے کیا ہے جس میں چونکا دینے والے انکشافات ہوئے ہیں ۔ دہلی ، حیدرآباد ، ممبئی ،شملہ ، کولکتہ ، جموں ، چینائی ، گوہاٹی ، چندی گڑھ ، پونے ، رائے پور کے علاوہ دوسرے شہروں میں سروے کیا گیا ہے ۔ سوائے ممبئی کے کسی بھی شہر میں 50 فیصد عوام نے ماسک نہیں لگایا ۔ اس میں بھی مردوں کے بہ نسبت خواتین کی جانب سے زیادہ ماسکس لگائے گئے ہیں ۔ ممبئی میں 76.28 فیصد عوام نے ماسک لگایا ۔ دوسرے نمبر پر حیدرآباد ہے جہاں 45.75 فیصد عوام نے ماسک لگایا ۔ جب کہ دہلی میں ماسک لگانے والوں کا تناسب 38 فیصد ہے ۔۔ ن