حیدرآباد میں ویکسین ٹسٹنگ سنٹر کے قیام کا مطالبہ کے ٹی راما راؤ کا مرکز کو مکتوب

   

حیدرآباد۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے مرکزی حکومت سے خواہش کی کہ حیدرآباد میں ویکسین ٹسٹنگ سنٹر جنگی خطوط پر قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد عالمی سطح پر ویکسین کے مرکز کے طور پر اُبھر رہا ہے لہذا مرکز کو چاہیئے کہ ٹسٹنگ سنٹر کے قیام پر توجہ مبذول کرے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ٹسٹنگ سنٹر کے قیام سے ماہانہ 8 تا10 کروڑ ویکسین کی خوراک زائد طور پر تیار ہوپائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سنٹر کے قیام کے بعد آئندہ 6 ماہ میں 100 کروڑ ویکسین کی خوراک تیار کئے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے ملک میں ویکسین کی ضرورت کے پیش نظر حیدرآباد میں ٹسٹنگ سنٹر کے قیام کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ سنٹر کے قیام کیلئے ریاستی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ حکومت درکار اراضی الاٹ کرنے کیلئے تیار ہے۔