حیدرآباد میں ٹرافک کے بہاؤ میں آسانی کے لیے 10 لنک روڈس

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد حدود میں ٹرافک ہجوم کو کم کرنے اور ٹرافک کے بہاؤ میں آسانی پیدا کرنے کے مقصد سے حیدرآباد روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ ( HRDCL ) نے ترجیحی اساس پر تقریبا 10 مسنگ لنک روڈس کو جنہیں سلپ روڈس بھی کہا جاتا ہے ، فروغ دینے کا عمل شروع کیا ہے ۔ ایم اے یو ڈی ڈپارٹمنٹ نے مختلف سیوک باڈیز کے ذریعہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ، حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی اور HRDCL کے دائرہ میں 248 کلومیٹر لمبائی کا احاطہ کرتے ہوئے 131 لنک روڈس کی نشاندہی کی ہے ۔ 131 سلپ روڈس میں 55 اسٹریچس کو جو 126 کلومیٹر فاصلہ کا احاطہ کرتے ہیں ترجیح دی گئی ہے ۔ اس میں ایک 78 کلومیٹر اسٹریچ کو فیز I میں فروغ دینے کی تجویز ہے ۔ ایچ آر ڈی سی ایل کے عہدیداروں کے مطابق ان لنک روڈس کو 64.39 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت پر شروع کیا جائے گا ۔ اور اس کے کاموں کو نو ماہ میں مکمل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے ۔۔