حیدرآباد میں پہلے بین الاقوامی صوفی کانفرنس کا انعقاد، صوفی سیاحت اور ثقافتی ہم آہنگی کے وژن کے ساتھ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) ۔پہلی بین الاقوامی صوفی کانفرنس کامیابی کے ساتھ حیدرآباد، تلنگانہ میں منعقد ہوئی اور امن و اخوت کے ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس کا مقصد صوفی سیاحت، ثقافتی ہم آہنگی اور مختلف شعبہ جات میں کاروباری تعاون کو فروغ دینا تھا۔ اس تاریخی کانفرنس میں بین الاقوامی صوفی مشائخ کے ساتھ ساتھ حیدرآباد کے صوفی بزرگوں نے شرکت کی، جنہوں نے تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک کے کاروباری شخصیات کے ساتھ مل کر روحانیت اور معاشی ترقی کے امتزاج کو فروغ دیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا پلیٹ فارم تھا جس میں صوفی سیاحت اور بزنس ٹورازم کو یکجا کیا گیا، جس کا مقصد سماجی ترقی اور روحانی اقدار کی بنیاد پر کمیونٹی کو بااختیار بنانا ہے۔ کانفرنس کی صدارت ممتاز شخصیات نے کی جن میںڈاکٹر شیخ مہند شوکی صبری، حسن بابا صاحب ، فضل الرحمن خرم (ڈان اسکول)، یہ کانفرنس یونائیٹڈ کونسل آف صوفزم (UCS) کے زیر اہتمام منعقد کی گئی، جس کی قیادت محمد حسین پاشا نے کی۔ کاروباری شعبے کی نمائندگی اوورسیز تلنگانہ ایسوسی ایشنز کے بزنس لیڈ محمد القریشی نے کی، جبکہ پروگرام کی انتظامی ذمہ داریاں شجاع افتخاری نے انجام دیں۔ کانفرنس میں تعلیمی اداروں، این جی اوز، یونیورسٹی پروفیسرز، صحت اور دواسازی کے شعبہ، آئی ٹی کمپنیوں، ٹور آپریٹرز، ٹیکسٹائل، تعمیرات و رئیل اسٹیٹ، ہوٹل انڈسٹری، آن لائن کامرس، تعلیمی شعبہ اور تجارتی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر حضراتِ صوفیہ کی دعاؤں کے ساتھ یونائیٹڈ کونسل آف صوفزم کو دو طرفہ تعاون اور ثقافتی اشتراک کے لیے ایک نئے دروازے کے طور پر متعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیخ مہند شوکی صبری نے TAK کے لیے عراق میں آئندہ کاروباری مواقع کے سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور سب کے لیے امن، خوشحالی، صحت اور روحانی ترقی کی دعا کی، جو اہلِ سنت و الجماعت کی تعلیمات کے مطابق ہے۔ یہ کانفرنس روحانیت اور معیشت کے حسین امتزاج کے ساتھ امن، ثقافتی ہم آہنگی اور پائیدار سماجی ترقی کی جانب ایک تاریخی قدم ثابت ہوئی۔