حیدرآباد۔ مانسون کی آمد سے قبل شہر حیدرآباد میں کئی مقامات پر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ اس سال ریاست میں بہتر بارش ہوگی۔ ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت بعض اضلاع میں کل شب زبردست گرج چمک کے بعد بارش ہوئی۔ بارش کا یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی تاہم چہارشنبہ کی صبح موسم کی شدت ایک مرتبہ پھر دیکھی گئی تاہم دوپہر اور سہ پہر میں اچانک موسم تبدیل ہوگیا اور ٹھنڈی ہوائیں آنے لگیں۔