حیدرآباد میں کورونا ویکسین کی تیاری ، تلنگانہ عوام کا پہلا حق وزیر صحت ای راجندر کا دعویٰ

   

حیدرآباد۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کورونا ویکسین کی تیاری کے تجربہ میں مصروف ادارہ بھارت بائیوٹیکس کے دورہ کے پس منظر میں وزیر صحت ای راجندر نے کہا کہ چونکہ کورونا ویکسین تیار کرنے والی کمپنی تلنگانہ میں ہے لہذا ویکسین کی سربراہی میں تلنگانہ عوام کو ترجیح دی جائے۔ کورونا ویکسین سب سے پہلے تلنگانہ عوام کو دی جانی چاہیئے۔ راجندر نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین تلنگانہ ریاست میں تیار کی جارہی ہے۔ ہم وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تلنگانہ عوام کیلئے سب سے پہلے ویکسین دستیاب رہے کیونکہ وہ یہاں کی سرزمین پر تیار ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے مکمل طور پر نجات کیلئے ویکسین کی تیاری واحد ذریعہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم وزیر اعظم سے تلنگانہ کو ترجیح دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔