حیدرآباد: ایک نئی شادہ شدہ دلہن نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ باپو نگر عنبر پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت مبینہ خالدہ بیگم کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کی شادی دو ماہ قبل ہوئی تھی۔سسرالی رشتہ داروں کی وجہ سے وہ کافی تناؤ کاشکار ہوگئی تھی۔ اس نے اپنے مائیکہ میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری مقام واقعہ پہنچی۔ پنچنامہ کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا۔
پولیس نے اس حوالہ سے تعزیرات دفعہ 174کے تحت ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ متوفیہ کے والدین نے مبینہ طورپراس کے سسرال والوں پر ہراسانی کا الزام عائد کیا جس کی وجہ سے ا س نے یہ انتہائی اقدام کیا۔