حیدرآباد: شہر میں آج علاقائی طورپر چلائی جانے والی ٹرین ایم ایم ٹی ایس ٹرین اور کونگو ایکسپریس ٹرین آپس میں ٹکراگئی۔ یہ واقعہ آج کاچی گوڑہ نیمبولی اڈہ پر تقریبا بارہ بجے دن پیش آیا۔ موصولہ اطلاعات کے بموجب اس حادثہ میں 30مسافرین زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ انہیں قریبی اسپتال میں شریک کیا گیا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=KLO_cDuOZtU
ذرائع کے مطابق ایم ایم ٹی ایس ٹرین پلیٹ فارم پر کھڑی کونگو ایکسپریس میں گھس پڑی جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سگنلس میں غلطی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ سے دیگر ٹرینوں کے سرویسس بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔