حیدرآباد: کالج انتظامیہ کی جانب سے ڈریس نافذ کرنے پر سینٹ فرانسس کالج کے طالبات کا احتجاج، کالج انتظامیہ تعلیم پر توجہ دیں کپڑوں پر نہیں: طلبہ کا مطالبہ

,

   

حیدرآباد: آج بھاری تعداد میں بیگم پیٹ علاقہ میں واقع معروف کالج سینٹ فرانسس کی طالبات نے کالج انتظامیہ کے خلاف ایک زبردست دھرنا منعقد کیا۔ کالج انتظامیہ کے نئے قوانین کے تحت لڑکیوں کو کالج میں اسکرٹس، ٹی شرٹس اور گھٹنوں سے اوپر تک کرتا پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔ سینکڑوں طالبات نے آج دھرنا دیتے ہوئے کالج انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس نئے قوانین منسوخ کردیں۔ واضح رہے کہ سینٹ فرانسس کالج انتظامیہ اپنے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

https://twitter.com/TheHansIndiaWeb/status/1173472243676000256?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1173472243676000256&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.thehansindia.com%2Ftelangana%2Fhyderabad-st-francis-students-protest-against-management-for-restricting-wearing-kurtas-above-knees-564347

اگر کوئی طالبہ اسکرٹس، ٹی شرٹس یا گھٹنوں سے اوپر تک کرتا پہن کر آتی ہے تو اسے واپس گھر بھیج دیا جارہا ہے۔ دھرنا میں حصہ لینے والی طالبات کا کہنا ہے کہ کالج کی مین گیٹ پر مرد واچ مین ہے جو مسلم لڑکیوں کے برقع اٹھاکر چیک کرتا ہے کہ آیا وہ گھٹنوں کے اوپر کرتا پہنی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات نہایت قبیح ہے۔ ایک طالبہ نے میڈیا کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پہلے سے کئی مسائل ہیں جس کو انتظامیہ کی جانب سے حل کرنے ہیں لیکن کالج انتظامیہ اس کو نظر انداز کرتا جارہا ہے۔ انہوں نے کالج انتظامیہ سے کہا کہ پہلے وہ بنیادی مسائل حل کریں۔ کالج کے بیت الخلاء کی صفائی کا انتظام کریں۔ بعد میں اس طرح کے غیر اہم مسائل پر غور کریں۔