حیدرآباد کا آج ایڈن گارڈنز میں کے کے آر سے مقابلہ

   

کولکتہ ۔ رنکو سنگھ کی شاندار اننگزسے بلند حوصلے والی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز جب 14 اپریل 2023 کو کولکتہ میں انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد کا مقابلہ کریں گے تو وہ فتوحات کی ہیٹ ٹرک کے لیے کوشاں ہوگی۔ موہالی میں پنجاب کنگز کے خلاف ایک شکست کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنے کے بعد کے کے آر کو دو میچوں میں دو غیر متوقع ہیرو ملے اور وہ اپنی مہم کو آگے بڑھاچکی ہے ۔ سب سے پہلے یہ شاردول ٹھاکر کا بیٹ سے طوفانی اننگز آئی ، جنہوں نے رائل چیلنجرز بنگلور کو حیران کر دیا۔ آل راؤنڈر کے 29 گیندوں پر 68 رنز کی بدولت کے کے آر نے سیزن کی پہلی جیت حاصل کی، جوکہ 81 رنز کی غالب فتح رہی ہے۔ پھرعام سمجھے جانے والے کھلاڑی رنکو میچ جیتنے کے لیے آخری اوور میں 31 رنز بناکر ٹی 20 کی تاریخ کا سب سے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ دو بارکے سابق چمپیئن، جو اپنے کپتان شریاس ایر اور اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کی غیر موجودگی کے باوجود اس سیزن میں بڑی ٹیموں کو شکست دینے والی ٹیم بن گئی ہے۔کہ یہ دونوں جیت اپنے اسٹار پاور ہٹر آندرے رسل اور کپتان نتیش رانا کی جانب سے کسی اہم شراکت کے بغیر حاصل ہوئی ہیں، ان کا فام اور بھی خطرناک ہوگا۔اگرچہ شاردول اور رنکو نے بلاشبہ فنشنگ مواقع فراہم کیے ہیں، لیکن کے کے آر کوشاں رہے گا کہ یہ دونوں فتوحات کوئی اتفاق نہیں تھیں۔ رسل نے اپنے سیزن کے افتتاحی میچ میں پنجاب کنگز کے خلاف بارش سے متاثرہ میچ میں 19گیندوں پر 35 رنز بنائے تھے۔اگلے دو میچوں میں 0 اور 1 کے اسکور کے ساتھ، رسل ناکام رہے اور جمعہ کو میچ میں وہ بہتر واپسی کے خواہاں ہوں گے ۔کے کے آر نے اب تک کے تین میچوں میں مختلف اوپننگ کھلاڑی آزمائے ہیں اور سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اس میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ہے جس میں رحمان اللہ گربازکی جگہ انگلینڈ کے اوپنر جیسن رائے کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔افغانستان کے کھلاڑی نے آر سی بی کے خلاف مسابقتی نصف سنچری سے متاثر کیا۔ جب کہ نارائن جگدیسن وکٹ کیپنگ گلوز پہن سکتے ہیں۔جہاں تک سن رائزرس حیدرآباد کا تعلق ہے، نیلامی میں ہیری بروک، میانک اگروال اور ہینرک کلاسن جیسے بڑے خریداروں کے بعد ایڈن مارکرم کی قیادت والی ٹیم کاغذ پر مضبوط نظر آتی ہے۔ سفید گیند کے ماہرین سے بھرے ہوئے،سن رائزرس حیدرآباد تاہم اپنے پہلے دو میچوں میں متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ راہول ترپاٹھیکے 48 گیندوں پر ناقابل شکست 74 رنز نے انہیں سیزن کی پہلی جیت دلائی جب انہوں نے پنجاب کنگزکو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ جیت سے بلند حوصلوں والی برائن لارا کی کوچنگ والی ٹیم اپنی جیت کی رفتار کو برقرار رکھنے اورکے کے آر کو گھر پر ایک مضبوط مسابقت دے گی۔ ترپاٹھی اپنی سابق ٹیم کے خلاف میدان میں اتریں گے، جو درمیانی اوورز میں اننگز کی رفتارکو برقرار رکھنے کا کردار ادا کریں گے۔ ترپاٹھی وہ ہے جو درمیانی اوورز میں اسٹرائیک کو گھما سکتا ہے اور اسپن سے نمٹنے کی اپنی صلاحیت کے ساتھ جوابی حملہ کرنے وال نام ہے ۔ سن رائزرس حیدرآباد بروک اورکلاسن سے بہتر مظاہروں کی امید کرے گا کہ ۔ بڑانام بروک، جسے 13.25 کروڑ روپے میں حاصل کیا گیا ہے، اب تک 13، 3 اور 13 کے اسکورسے ناکامہیں۔ پچھلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ کی ٹیم کے ایک رکن، بروک اوپنر کے کردار میں بہت اچھے لگ رہے ہیں، اور انہیں آرڈر میں نیچے لانا برا خیال ہوگا۔سن رائزرس حیدرآباد کے پاس واشنگٹن سندر اور میانک مارکنڈے کی شکل میں ایک طاقتور اسپن بولنگ ہے، جو پنجاب کنگز کے خلاف اپنے 4/15 سے تازہ دم ہے، جبکہ بھونیشور کمار اور مارکو جانسن کی قیادت میں فاسٹ بولنگ شعبہ کے کے آرکو سخت مقابلہ دے گا۔کے کے آرجو فی الحال تیسرے نمبر پر ہے وہ کامیابی سے اوپر جاسکتے ہیں۔