حیدرآباد23جنوری (یو این آئی) شہر کی سڑکوں پر جلد ہی ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔یہ بسیں الکڑک ہوں گی۔ملک کے چاراہم شہروں کیلئے جملہ 130بسیں الاٹ کی جارہی ہیں۔اس میں حیدرآباد شامل ہے ۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، آلودگی کے سبب عام بسوں کی جگہ ان کو متعارف کیاجائیگا۔ سرکاری ادارہ کنورجینس انرجی سرویسس لمیٹیڈ(سی ای ایس ایل) 5500 سے زائد الکڑک بسیں خریدنے تیار ہے ۔ان میں 130 ڈبل ڈیکر بسیں ہیں۔ پہلے مرحلہ میں حیدرآباد، بنگلورو،سورت، کولکتہ کیلئے جولائی تک ڈبل ڈیکر بسوں کو دستیاب کروایاجائے گا۔ کسی دور میں شہر کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسیں دوڑاکرتی تھیں۔ سیاح بھی اس میں سفر کرتے تھے تاہم شہر میں فلائی اوورس اور واک وے کی توسیع، انتظامی نقصان کے سبب 16سال پہلے ان کی خدمات کو روک دیاگیا تھا۔گذشتہ سال ڈبل ڈیکر بسوں کی خریداری کیلئے آرٹی سی نے ٹنڈرس طلب کئے تھے تاہم یہ ٹنڈرس حتمی مرحلہ پر نہیں پہنچ پائے ۔اب سی ای ایس ایل 130 الکڑک بسوں کی خریداری کے ذریعہ حیدرآباد کوالاٹ کرنا چاہتا ہے ۔