حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تعلیم ، روزگار ، مزدوری اور دوسری سرگرمیوں کے لیے گریٹر حیدرآباد میں قیام پذیر رہنے والے عوام سنکرانتی تہوار کے لیے پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے علاوہ اپنے اپنے آبائی اضلاع کو روانہ ہوگئے ہیں ۔ کورونا بحران کے باعث حکومت نے تعلیمی اداروں کو تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔ آج بھی بیشتر آئی ٹی کمپنیوں کے ملازمین ورک فرم ہوم کررہے ہیں جس کی وجہ سے مصروف ترین رہنے والی سڑکیں سنسان ہوگئی ہیں ۔ یہ تصویر ہائی ٹیک سٹی سائبر ٹاور کے اطراف و اکناف کی ہے ۔ جہاں گاڑیوں کی کوئی چہل پہل نہیں ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے نہ تو نائیٹ کرفیو کا اعلان کیا ہے اور نہ ہی لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے ۔ پھر بھی سڑکیں سنسان ہوگئی ہیں اور ہرطرف خالی سڑکیں نظر آرہی ہیں ۔ شہر حیدرآباد میں ٹریفک مسائل سے عوام پریشان رہتے ہیں ۔ عوام اب سڑکوں پر گاڑیاں چلانے میں بھی راحت محسوس کررہے ہیں ۔۔ ن