حیدرآباد کی نیکلس روڈ پر دوڑ

   

حیدرآباد 10 مارچ (یو این آئی) خواتین میں صحت سے متعلق بیداری پیداکرنے کے لئے شہر حیدرآباد کی نیکلس روڈ پر دوڑ کا اہتمام کیاگیا جس کو پنکاتھان رن کا نام دیاگیاتھا۔اس دوڑ میں بڑی تعداد میں لڑکیوں اور خواتین نے حصہ لیا۔نیکلس روڈ پیپلزپلازہ سے اس دوڑ کا آغاز ہو ااور اختتام حسین ساگر پر ہوا۔اس دوڑ کو دس ، پانچ اور تین کیلومیٹر کے زمروں میں تقسیم کیاگیا تھا۔ان تینوں زمروں کی دوڑ میں شرکت کرنے والی لڑکیاں اور خواتین جوش وخروش سے پُر نظر آرہی تھیں۔اپولو اسپتال کی اگریکیٹو چیرپرسن شوبھنا کامینینی نے اس موقع پر کہا کہ صحت مندی کے لئے ہر خاتون روزانہ ورزش کرے ۔