حیدرآباد: گمشدہ طالبہ مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی۔

,

   

حیدرآباد: ریاست رنگاریڈی ضلع کے کیسارا علاقہ سے ایک چودہ سالہ لڑکی جمعرات کے روز اسکول میں اسپیشل کلاسس کے بعدپر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی۔ جمعہ کے دن مذکورہ لڑکی کیسارا سے چالیس کیلو میٹر دور بومالا راما گاؤں کے ایک سوکھے کنوئیں میں مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی۔ رچہ کنڈہ پولیس نے بتایا کہ یہ کہنا مشکل ہوگا کہ اس لڑکی کی عصمت ریزی ہوئی ہوگی۔

لیکن یہ بات تو وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ اس کا قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ متوفیہ لڑکی کلاسس ختم ہونے کے بعد دیگر دو لڑکیوں کے ساتھ آٹو رکشا کے ذریعہ سے بولاراما پہنچی ہے۔ وہ دونوں لڑکیاں اپنے گاؤں چلی گئی۔ لیکن متوفیہ لڑکی بومالاراما منڈل کے حاذی پور گاؤں کی متوطن تھیں۔ جب لڑکی رات دیر گئے تک بھی گھر نہیں پہنچی تو اس کے گھر والوں نے پولیس میں اغواء کی شکایت درج کروائی۔ اسی دوران مذکورہ لڑکی کی نعش کنوئیں میں پائی گئی۔ گاؤں والو ں نے فوری اس کی اطلاع پولیس کو دیدی۔ اس کی نعش کو کنوئیں برآمد کرلیا گیا ہے۔ لڑکی کی موت اور اس کے ساتھ عصمت ریزی کی معلومات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے نارائنہ ریڈی نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ لڑکی کو قتل کرنے سے قبل اس کو کم ازکم سو میٹرس تک گھسیٹا گیا ہے۔ اس واقعہ سے کچھ لوگوں نے غصہ کی حالت میں پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔